ملک بھر میں ہمدردی فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن وادویہ کی تقسیم

ملک بھر میں ہمدردی فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن وادویہ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہمدرد فاؤنڈ یشن پاکستان کی جانب سے ملک بھرمیں  کرونا لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے مستحق خاندانوں میں  راشن بیگز اور پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں  کے اہلکاروں میں کرونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی سینیٹائزرز اور ادویہ تقسیم کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں  کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے لاک ڈاون اور کاروبار کی بندش سے مزدور اور روزانہ اْجرت حاصل کرنے والے شدید متاثر ہوئے ہیں۔اْن کی پریشانیوں کا ادراک کرتے ہوئے ہمدرد فاؤنڈیشن کی جانب سے کراچی،پشاور، لاہور اور کوئٹہ کے علاقوں میں  پہلے فیز میں پانچ ہزارمستحقین کی دہلیزوں تک باعزت اور پروقارطریقے سے کرونا ریلیف راشن بیگز پہنچائے گئے۔ ان بیگز میں ضروری اشیائے خورونوش اور ادویہ شامل ہیں جو کرونا کے پھیلاو کو روکنے میں معاون ثابت ہونگی۔ اس کے علاوہ لاک ڈاؤن میں  کرونا وائرس کے خطرے کا مقابلہ کرتے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو ہمدرد کی جانب سے ہینڈ سینیٹائزرز اور دیگر بچاؤ کی ادویہ دی گئیں۔ دوسرے فیز میں  رمضان کریم کے بابرکت اور مقدس مہینے میں  مزید کئی مستحق خاندانوں کو راشن بیگز دئیے جائیں  گے۔کراچی میں کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے والے پولیس اور قانون نافذکرنے والے ادارے کے جوانوں  کی حفاظت کے لئے ہمدرد فاؤنڈیشن کی جانب سے خصوصی طور پر ادویہ کا پیکٹ تیار کیا گیا جس میں  ہمدرد انفیوزا، ہمدرد قلزم اور ہمدرد انسٹنٹ جوشاندہ کیساتھ صافی سینیٹائزر بھی شامل تھا۔ لاہور میں  ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ترتیب شدہ پروگرام کے تحت مختلف دنوں میں  ایک ہزار راشن بیگز مستحقین میں  تقسیم کیے گئے اورپشاور شہر میں متوسط اور لاک ڈاؤن سے متاثرہ پانچ سو خاندانوں میں اور کوئٹہ میں دو سوخاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیے تاکہ وہ کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے حالات میں باعزت طریقے سے گزر بسر کرسکیں