بجلی پیدا کرنیوالی مشینری کی درآمد ات میں 62فیصد کمی
اسلام آباد (اے پی پی) مارچ 2020ء کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں 61.9 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق مارچ 2020 ء کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات 56.3 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ فروری 2020ء کے دوران درآمد کا حجم 147.7 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح فروری 2020ء کے مقابلہ میں مارچ 2020ء کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی ملکی درآمدات میں 91.4 ملین ڈالر یعنی 61.9 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔