شیرمیاندادخان کا نیا قصیدہ”علی کو دیکھنا عبادت ہے“ریلیز

  شیرمیاندادخان کا نیا قصیدہ”علی کو دیکھنا عبادت ہے“ریلیز

  

لاہور (فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال و موسیقار شیرمیاندادخان کا نیا قصیدہ مولا علی 2020 ”علی کو دیکھنا عبادت ہے“ ریلیز کردیا گیا۔اس قصیدہ کو گزشتہ روزاجررسالت کمپنی نے اپنے آفیشل چینل اور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا ہے اس قصیدے کی شاعری سلامت فیروز سلامت نے لکھی ہے جبکہ اس کی موسیقی واجد علی طافو نے ترتیب دی ہے اس قصیدے کی ویڈیو ڈائریکشن نوید چوہدری نے دی ہے۔

اور یہ زوم میڈیا کی پوسٹ پروڈکشن ہے۔شیرمیاندادخان نے بتایاکہ یہ قصیدہ مولا علی کی شان میں ان کی ایک چھوٹی سی حاضری ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم سارا سال گیت،غزل اور قوالی ریکارڈ اور ریلیز کرتے ہیں مگر جب مولا علی کا دن آتاہے تو ہم اپنی حاضری ضرور دیتے ہیں کیونکہ یہ حاضری ضروری ہوتی ہے۔شیرمیاندادخان نے مذید کہاکہ انہیں امیدہے کہ ان کی یہ حاضری ان کے پرستاروں کو بے حد پسند آئے گی۔

مزید :

کلچر -