بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے، پیا ف

    بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے، پیا ف

  

 لاہور( لیڈی رپورٹر)چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) میاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ بین الاقو امی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات انتہائی کم ترین سطح پر آگئی ہیں لہٰذا حکومت پاکستان بھی پٹرولیم مصنوعات میں بین الاقو امی کمی کے مطابق ریلیف دے اور بجلی کی قیمتوں کو کم کیا جائے۔صنعتی و تجارتی مقاصد اور عوام کے لیے ہر سال پٹرولیم مصنوعات میں وقتاً فوقتاً اضافوں پر فی یونٹ بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا جاتا رہا ہے جبکہ بجلی بلوں میں مختلف قسم کے ٹیکسز اس کے علاوہ ہیں جس سے بجلی کے نرخ خطے میں دیگر ممالک کی نسبت زیادہ ہیں اب جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں انتہائی کم ترین سطح پر آ چکی ہیں اس لیے اسی تناسب سے صنعتی و کاروباری مقاصد کیلئے بجلی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر نے سیئنر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین پیاف جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

نعمان کبیرنے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کو جواز بناکر اب تک کئے گئے فی یونٹ بجلی کے اضافوں کو واپس لے کر بجلی سستی کی جائے۔صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی سے پیداواری لاگت میں کمی سے اشیاء سستی اورمہنگائی میں کمی ہوگی جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

مزید :

کامرس -