سیونتھ اسکائی انٹر ٹینمنٹ کے "رومیو ویڈز ہیر"کی دھوم

  سیونتھ اسکائی انٹر ٹینمنٹ کے "رومیو ویڈز ہیر"کی دھوم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( فلم رپورٹر) سیونتھ اسکائی انٹر ٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والے مقبول تر ین ڈرامہ رومیو ویڈز ہیر اب امیزون پرائم کے ناظرین کے لیے پیش کیا جارہاہے،یاد رہے کہ مقبول ترین جوڑی عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی پروڈکشن میں بننے والا یہ ڈرامہ جیو انٹرٹینمنٹ پر مقبولیت کے تمام ریکارڈ نہ صرف توڑ نے میں کامیاب رہا ہے بلکہ ریٹنگز کے اعتبار سے جیو انٹرٹینمنٹ کے نشریاتی اوقات میں ایک چارٹ بسٹر کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ڈرامے کی کہانی معروف مصنف ڈاکٹر محمد یونس بٹ نے تحریر کی تھی جبکہ ہدایات انجم شہزاد نے دی ہیں، یاد رہے کہ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ پروڈکشن نے ہی خانی سے شہرت پانے والی جوڑی فیروز خان اور ثنا جاوید کو یکجا کیاتھا۔
،ڈرامے کی کہانی دو پیار کرنیوالوں کے گرد گھوم رہی ہے، جنہیں اپنی زندگی میں محبت کیساتھ کچھ مزاح اور دلچسپ واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ڈرامے کی کہانی موجودہ حالات میں ایک تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ثابت ہوئی جس نے اپنے دیکھنے والوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی،جب کہ ڈرامہ سیریل کو کچھ حلقوں کی جانب سے تنقید کا بھی سامنا رہا۔ گزشتہ سال نیٹ فلیکس پر جگہ بنانے کے بعد سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کا خانی اب Amazon Prime پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوا جبکہ رومیو ویڈز ہیر سیونتھ اسکائی انٹر ٹینمنٹ کا دوسرا بلاک بسٹر ہے جو کہ کسی انٹرنیشنل اسٹریمنگ پر اپنی خدمات فراہم کررہا ہے۔ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ رومیو ویڈز ہیر، ڈولی ڈارلنگ اور ان جیسے بہت سے مزاحیہ اور خانی، مقدر، مہرپوش، رازِ الفت، دیوانگی، منافق اور کہیں دیپ جلے جیسے جذباتی اور فکر انگیز سیریل تک بڑی کامیابی کیساتھ اپنے تخلیقی اور غیر معمولی پروڈکشن کے ساتھ پاکستان میں ٹیلی ویژن کی صنعت پر غالب ہے، عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی قیادت میں پروڈکشن ہاوس اپنے شاندار ڈراموں کیساتھ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی کی نمائندگی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید :

کلچر -