”جیوندے وسدے لوگ“میں ڈاکٹر مصطفےٰ کمال پاشاکی بذریعہ فون کال شرکت

        ”جیوندے وسدے لوگ“میں ڈاکٹر مصطفےٰ کمال پاشاکی بذریعہ فون کال شرکت

  

لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان کے صوبائی نشریاتی رابطے کے پروگرام ”جیوندے وسدے لوگ“میں ترجمان برائے کرونا اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفے کمال پاشا بذریعہ فون کال شریک ہوئے اور انھوں نے ملتان میں اس وائرس سے نمٹنے کیلئے کئے گئے اقدامات بارے مفصل اظہار خیال کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے 27ڈاکٹرزکے کرونا ٹیسٹ دوبارہ کرنے سے 26کی رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ ایک کو علاج کی تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اورہم نے اس وائرس سے نمٹنے کے لئے ایک پورا ہسپتال وقف کردیا ہے،پروگرام کے میزبان مدثر قدیر اور آ شر ندیم تھے۔

جبکہ چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل جاوید سلیم قریشی کا اپنی گفتگو میں کونسل کی نگرانی میں بننے والے وینٹی لیٹرز کے ڈیزائن اور اس کی افادیت پر مکمل اظہار خیال کیا ان کا کہنا تھا کہ ان وینٹی لیٹرز کے ماڈل پر کونسل کے اراکین نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ان کی پروڈکشنز سے پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہوگا یہ وینٹی لیٹرز دنیا کے مقابلے میں انتہائی کم قیمت پر تیار کیے جارہے ہیں اور ان کا مقصد پاکستان کی عوام کو کرونا وباء کے دوران طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بناناہے، پروگرام کے اختتامی مراحل میں ملک کے نامور گلوکار عارف لوہار نے بھی شرکت کی اور اس وائرس سے بچنے اور گھروں میں رہنے کے حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا مکہ یہ وقت اب انسانیت کی خدمت کا ہے اور ہمیں اس جزبے کے تحت آگئے بڑھنا ہے۔صوبائی نشریاتی رابطے کے اس پروگرام کے پروڈیوسر مدثر قدیر نگران انیلا سلیم جبکہ نگران اعلی نزاکت شکیلہ تھیں۔

مزید :

کلچر -