عفیفہ بٹ اور ملکو کا نیا ویڈیو”اے لوادے“ ریلیز

  عفیفہ بٹ اور ملکو کا نیا ویڈیو”اے لوادے“ ریلیز

  

لاہور (فلم رپورٹر)نوجوان نسل کی معروف گلوکارہ عفیفہ بٹ اور گلوکار ملکو کا نیا مشترکہ گیت”اے سی لوادے“ ریلیز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کو گزشتہ روزملکو سٹوڈیو کے آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا گیاہے اس گانے کی شاعری ڈاکٹر عابد بزدار نے لکھی ہے اس کا میوزک ارباز خان نے ترتیب دیاہے جبکہ اس کی ڈائریکشن سلیم خان نے دی ہے۔ عفیفہ بٹ نے بتایاکہ ان کا یہ سونگ ایک سرائیکی سونگ ہے جس میں گرمی کے تپتے موسم میں معشوق اپنے عاشق کو اے سی لگوا کر دینے کی فرمائش کررہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں عفیفہ بٹ نے کہاکہ انہیں امید ہے کہ نوجوان نسل کو یہ گیت ضرور پسند آئے گا۔

ا نہوں نے اپنے پرستاروں کو اس گیت کو شئیر اور لائک کرنے کی استدعا بھی کی ہے اس ویڈیو سونگ کو سوشل میڈیا پر بے حد پسندکیا جارہاہے۔

مزید :

کلچر -