حکومت جلد تمام مارکیٹوں کو کھولنے کا اعلان کرے، لاہور بزنسمین فرنٹ

حکومت جلد تمام مارکیٹوں کو کھولنے کا اعلان کرے، لاہور بزنسمین فرنٹ

  

لاہور(کامرس ڈیسک)لاہور بزنسمین فرنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت جلد از جلدتمام کاروبار اور مارکیٹوں کو مرحلہ وار مشروط طور پر کھولنے کا اعلان کرے اور کرونا وباء کے پیش نظربنائے گئے ایس او پیز کے تحت تمام مارکیٹس کے لیئے ہدایت نامہ جاری کرے اور اس پر عمل درامد کو یقینی بنایا جائے۔اس امر کا اظہار گزشتہ روز لاہور بزنسمین فرنٹ کے چیرمین محمد امجد چوہدری نے سینئر نائب چیرمین سردار عثمان غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام مارکیٹوں میں حکومت کے اعلان کے مطابق پلازہ مالکان دوکانوں کے کرائے میں کمی کا اعلان کریں۔

حکومت کی جاری کردہ ہدایت کے مطابق اپنے کرایہ داروں کو 3 مہینے کا وقت دیں اورحکومت پلازہ مالکان کے نقصان کوپورا کرنے کے لئے پراپرٹی ٹیکس اور دیگر اخراجات میں ریلیف دے۔روپے کے قدر کو مستحکم کرنے کر لئے فوری اقدامات کیئے جائیں اور سٹیٹ بنک اور دیگر ریاستی مالیاتی اداریڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو مستحکم اور کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ملکی معیشت اور صنعت و تجارت پر پڑے برے اثرات کو کم کرنے کے لیئے شرح سود کو 7 فیصد پر لایا جائے۔ملک کی نازک معاشی صورتحال کے پیش نظر جو ریلیف پیکج کا اعلان کیا گیا ہے وہ ناکافی ہے۔ حکومت تعمیراتی سیکٹرکی طرز پر اعلان کیا گیا پیکج دوسرے تمام سیکٹرز کو بھی دینے کا اعلان کرے۔ چھوٹے اور درمیانے کاروباری طبقے اور کاٹیج انڈسٹری کے لئے کم از کم 500 ارب روپے کے ریلیف کااعلان کیا جائے۔امسال 2020 کے وفاقی بجٹ کو صنعت و تجارت اور تمام سیکٹرز کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیکس فری بجٹ کا اعلان کیا جائے۔ ریلوے اور قومی ائر لائن کے پیسنجر اپریشن بند ہونے کی وجہ سے ہونے والے مالی خسارے کو کارگو فریٹ اپریشن کیزریعے کم کیا جا سکتا ہے۔ موجودہ حالات میں ایف پی سی سی آئی اور لاہور چیمبر اپنا کردار موثر طور پر ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ دونوں چیمبرز اپنیذاتی کاروباری سیکٹرز کے علاوہ کسی اور سیکٹرز کے مسائل کے حل کے لئے کوئی قابل قدر کام سر انجام نہیں دے سکے۔

مزید :

کامرس -