اداکارہ نہ ہوتی تو مصورہ ہوتی،ثروت گیلانی
لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا کہ اگر وہ اداکارہ نہ ہوتی تو مصورہ ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پینٹنگ سے بہت لگاؤ ہے اور اگر وہ اداکاری کی فیلڈ میں نہ آتیں تووہ ایک مصورہ ہوتیں اورپینٹنگ بناکر امیر لوگوں کو مہنگے داموں بیچتیں۔انہوں نے کہاکہ انہیں گھریلو سجاوٹ سے بہت لگاؤ ہے اور اس کے لئے وہ اکثر گھر کو مختلف طریقے سے سجانے کے تجربے کرتی رہتی ہیں۔