لاک ڈاؤن کے دوران طبی سہولیات کی فراہمی جاری رہے گی،سینا

لاک ڈاؤن کے دوران طبی سہولیات کی فراہمی جاری رہے گی،سینا

  

لاہور(پ ر)کورونا وائرس کے بحران نے حکومت کے تما م تر طبی وسائل کو اس مہلک مرض سے متاثرہ مریضوں کے علاج کیلئے وقف کررکھا ہے۔تاہم موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ہم ان افراد کو بھی نظر انداز نہیں کرسکتے ہیں جو کہ دیگر بیماریوں کے نشانے پر ہیں اور نہ ہی ایسا کسی قیمت پر کیا جاسکتا ہے۔اس میں مواصلاتی حالات جیسے ملیریا، ٹائیفائیڈ،موسمی بیمارریوں اور دیگر معتدد انفیکشن کے علاوہ غیر مواصلاتی حالات جیسے ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر شامل ہیں جس میں روزمرہ دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے،ایسے میں SINA نے ان افراد کو طبی خدمات کی فراہمی جاری رکھنے کیلئے اپنے کلینکس پر ٹیلی میڈیسن ہیلتھ سسٹم کا نفاذ کیا ہے۔

ٹیلی میڈیسن ماڈل کے ذریعے ان کلینکس پر موجود تربیت یافتہ کلینکل ٹیکنیشن وڈیو کانفرنس کے ذریعے مریضوں کو طبی مشورے فراہم کرتے ہیں۔SINA فارمیسی اس کے بعد ڈیجیٹلی طور پر تجویز کردہ ادویات مہیا کرتی ہے۔اس پیچیدہ صورتحال کے دوران SINA نے اپنے اسٹاف کو حفاظتی سامان کی فراہمی کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے ہیں،جبکہ سماجی فاصلے برقرار رکھ کر اور اسٹاف و مریضوں کیلئے سینی ٹائرز کی دستیابی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔

نے اپنے پرائمری کیئر ہیلتھ سسٹم کو بین الاقوامی پروٹوکول کے مطابق اسٹیٹ آف دی آرٹ کلاؤڈ پر مبنی الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈز سسٹم پر تاریخی انداز میں چلایا ہے جس کے ذریعے کسی بھی مریض کے میڈیکل ریکارڈ تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔اس ڈیجیٹل آرکیٹکچر نے SINA کی روزانہ کی او پی ڈی سے ٹیلی میڈیکل ہیلتھ سروس میں تیزی سے منتقلی کو ممکن بنایا تا کہ ضرورت کے اس وقت مریضوں کی بھرپور مدد کو یقینی بنایا جاسکے۔اس سے بنیادی نگہداشت کی مضبوط سہولیات کے بنیادی مقاصد کو پورا کرنے میں مدد ملی،جس کا خلاصہ یہ ہے کہ اس سے اسپتالوں اور ہیلتھ کیئر سینٹرز پر مریضوں کے دباؤ کو کم کرنا مقصود ہے۔شہر میں بیشتر او پی ڈیز کی بندش کے باعث SINA کی ٹیلی میڈیسن بڑے اسپتالوں کو کورونا وائرس اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے توجہ دینے میں مدد فراہم کرے گی۔SINA کے چیئرمین و بانی ڈاکٹر آصف امام کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق SINA کے گراؤنڈ اسٹاف سے لے کر بورڈ آف ٹرسٹیز میں پائی جانے والی اخلاقیات کے ساتھ ہے،SINA کا عزم اپنے مریضوں کو بروقت مشاورت فراہم کرکے انہیں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔اس سے عام لوگوں کے صحت سے متعلق مسائل کم کرنے میں مدد ملے گی جو کہ پہلے ہی اپنی ملازمتیں ختم ہوجانے کے باعث بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں،ہمارے ڈاکٹرز اپنے ٹیبل کمپیوٹرز کے ذریعے معلومات ریکارڈ کرنے کے حوالے سے انتہائی تربیت یافتہ ہیں،جو ہمیں معیار پر مبنی نقطہ نظر کو یقینی بنانے کے قابل بنایا ہے،جس کی مریض اور ڈونرز ہم سے توقع کرتے ہیں۔ضرورت کے اس وقت میں معاشرتی،سرکاری اور انفرادی شعبوں میں ہم آہنگی کی بہت ساری مثالیں موجود ہیں،یہ سب ایک دوسرے کی مدد کیلئے اکھٹا ہونے کی کوشش میں ہیں۔SINA ایک غیر منافع بخش غیر سرکاری تنظیم ہے جو کہ 1998سے کراچی کے پسماندہ طبقات کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کررہی ہے،اس نے مریضوں کی دیکھ بھا ل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹوں کو کم کرنے کیلئے اپنی ترسیل کے طریقہ کار کو تبدیل کیا ہے۔SINA نے اپنے پرائمری کیئر ہیلتھ سسٹم کو بین الاقوامی پروٹوکول کے مطابق اسٹیٹ آف دی آرٹ کلاؤڈ پر مبنی الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈز سسٹم پر تاریخی انداز میں چلایا ہے جس کے ذریعے کسی بھی مریض کے میڈیکل ریکارڈ تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔اس ڈیجیٹل آرکیٹکچر نے SINA کی روزانہ کی او پی ڈی سے ٹیلی میڈیکل ہیلتھ سروس میں تیزی سے منتقلی کو ممکن بنایا تا کہ ضرورت کے اس وقت مریضوں کی بھرپور مدد کو یقینی بنایا جاسکے۔اس سے بنیادی نگہداشت کی مضبوط سہولیات کے بنیادی مقاصد کو پورا کرنے میں مدد ملی،جس کا خلاصہ یہ ہے کہ اس سے اسپتالوں اور ہیلتھ کیئر سینٹرز پر مریضوں کے دباؤ کو کم کرنا مقصود ہے۔شہر میں بیشتر او پی ڈیز کی بندش کے باعث SINA کی ٹیلی میڈیسن بڑے اسپتالوں کو کورونا وائرس اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے توجہ دینے میں مدد فراہم کرے گی۔

مزید :

کامرس -