نشتر:لیبرکالونی قرنطینہ میں سینئر ڈاکٹر تعینات کرنیکی ہدایت

نشتر:لیبرکالونی قرنطینہ میں سینئر ڈاکٹر تعینات کرنیکی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی) پرنسپل نشتر میڈیکل کالج نے لیبر کالونی کورنٹائن سینٹر میں سنیئر ایف سی پی ایس ڈاکٹر تعینات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، سنیئر کنسلٹنٹ روزانہ کورنٹائن سنٹر کا دورہ کریں گے، تفصیل کے مطابق نشتر میڈیکل کالج کے پرنسپل کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں ایم ایس نشتر ہسپتال کو کہا گیا ہے کہ کورنٹائن سنٹر میں ایف سی پی ایس ڈاکٹرز(بقیہ نمبر56صفحہ6پر)

کی ڈیوٹی لگائی جائے جو کہ روزانہ کی بنیاد پر سنٹر کا دورہ کرے گا، میدیکل آفیسر پہلے سے کورنٹائن سینٹر لیبر کالونی میں ڈیوٹیاں دے رہے ہیں، اگر کسی مریض کو مزید مشورے، علاج و معالجے کی ضرورت ہو گی تو ایف سی پی ایس ڈاکٹر اسے مناسب مشورہ یا آئسو لیشن وارڈ میں منتقلی کرا سکے گا، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اگر سپیشلشٹ کنسلٹنٹ کو مزید میڈیکل یا سرجیکل سپیشلشٹ کی ضرورت ہو گی تو وہ ان کال سینئر رجسٹرار کو بلا سکے گا۔
ہدایت