خوشحا لی مائیکرو فنانس بینک حفاظتی طریقہ کار پر عمل پیر۱

خوشحا لی مائیکرو فنانس بینک حفاظتی طریقہ کار پر عمل پیر۱

  

اسلام آباد(پ ر)حکومت پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے اقدامات پر عمل پیرا ہے دوسری جانب خوشحالی مائیکرو فنانس بینک بھی ان کوششوں میں اپنا پنا کردار ادا کر رہا ہے اور اس وبا ئی مرض کے درمیان اپنے صارفین اور ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔ بینک کی تمام برانچیزپیر تا جمعرات کھلی رہیں گی، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک پورے پاکستان میں تمام صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ COVID-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے، تمام برانچز کو باقاعدگی سے ڈس انفیکشن کیا جارہا ہے جب کہ برانچزمیں آنے والے ملازمین اور صارفین کو اپنے ہاتھوں کو صاف رکھنے سمیت حفاظتی پروٹوکول پر عمل کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح، بینک کے اوقات میں سماجی دوری کی حوصلہ افزائی اورصارفین سے ایک دوسرے کے ساتھ فاصلہ برقرار رکھنے اور نظم و ضبط کی پیروی کرنے کو کہا جاتا ہے۔ بینک میں بائیو میٹرک تصدیق بھی فی الحال بند کردی گئی ہے۔ خوشحا لی مائیکرو فنانس بینک تمام صارفین کو مشورہ دے رہا ہے کہ وہ اپنے مالی لین دین کے لئے متبادل چینلز کا استعمال کرکے غیر ضروری حرکت سے گریز کریں۔ صارفین کو کہا جاتاہے کہ وہ انٹرنیٹ بینکنگ پر آن لائن اندراج کریں اور خوشحا لی مائیکرو فنانس بینک کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں تاکہ آپ اپنے گھروں میں آرام سے بیٹھ کر ڈیجیٹل بینکنگ کا نیا تجربہ حاصل کر سکیں۔

شحا لی مائیکرو فنانس بینک کی انٹرنیٹ بینکنگ ویب سائٹ صارفین کو محفوظ انٹر بینک بینک فنڈز کی منتقلی، پریشانی سے پاک بل کی ادائیگی (یوٹیلیٹی بل، موبائل بل، انشورنس ادائیگی، ٹاپ اپس، وغیرہ)، انٹربینک فنڈز کی منتقلی، منی اسٹیٹمنٹ، بیلنس انکوائری اور دیگر بہت سی خدمات تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ دن کے کسی بھی وقت اپنی پسند کے مقام سے یہ خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔صدر خوشحالی مائیکرو فنانس بینک، غالب نشتر نے کہا کہ ”خوشالی مائیکرو فنانس بینک COVID-19 کی صورتحال کو بہت سنجیدگی سے لے رہا ہے اور اس کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے تاکہ تمام صارفین اور ملازمین محفوظ رہیں۔ ہماری ڈیجیٹل خدمات کا تسلسل صارفین کے ساتھ ہماری وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔ہم سب سے گھر بیٹھے رہنے اور سماجی دوری کی مشق رنے کی درخواست کرتے ہیں“۔خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ، پاکستان کے معروف مائیکر و فنانس بینک کی حیثیت سے، اپنے رابطہ مراکز کے ذریعے صارفین کو چوبیس گھنٹے خدمات فراہم کر کے اس بحران کے دوران ذمہ داری کا مظاہرہ کررہا ہے۔ اس ماہ کے شروع میں، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے مائیکر و انشور پاکستان کے ساتھ بھی تعاون کیا تاکہ خوشحالی بینک کے تمام صارفین کو ایس ایم ایس ڈوک نامی موبائل ہیلتھ سروس کے ذریعے پیشہ ورانہ طبی مشورے فراہم کیے جاسکیں۔

مزید :

کامرس -