بورے والا: مستحق افرادکی رقوم میں وسیع پیمانے پرخورد بردکاانکشاف

  بورے والا: مستحق افرادکی رقوم میں وسیع پیمانے پرخورد بردکاانکشاف

  

ملتان،بہاولپور،بوریوالا(کورٹ رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر،تحصیل رپورٹر) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت متاثرین کو امداد کی فراہمی کا سلسلہ 13ویں روز بھی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر ہے عامر خٹک نے کہا ہے کہ متاثرین کو رقم کی کی تیز ترین تقسیم کے حوالے سے سے ملتان نے صوبائی دارلحکومت لاہورکو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس حوالے سے ملتان پنجاب میں (بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

ٹاپ پر ہے۔انہوں نے کہاکہ ضلع بھر کے متاثرین میں 1 ارب 46 کروڑ روپے روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار رانا قاسم نون ایم این اے کے ہمراہ احساس کفالت سنٹرز شجاع آباد اور جلالپور پیر والا کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد مبین احسن اور اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیر والا غلام سرور بھی ہمراہ ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کیش کاونٹر پر رقم کی ترسیل کا جائزہ لیا اور لاک ڈاون کے متاثرین سے گفتگو بھی کی۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ ضلع ملتان میں 1لاکھ 19 ہزار 460 متاثرین کو رقم ادا کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا دوسرا مرحلہ جاری ہے،پہلے اور دوسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 38 ہزار 319 افراد کو امداد دی جا رہی ہے،امدادی پروگرام کا تیسرا مرحلہ بھی جلد شروع کیا جائے گا، تیسرے مرحلے میں حکومت پنجاب کے احساس امداد پروگرام کے تحت رقم دی جائے گی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متاثرین کو نادرا کے ڈیٹا کے مطابق امدادفراہم فراہم کی جارہی ہے، اورمتاثرین کو انتہائی شفاف انداز میں امداد دی جارہی ہے،ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ میں احساس کفالت سنٹرز پر بہترین انتظامات کرنے پرتمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو شاباش دیتا ہوں، ایم این اے رانا قاسم نون نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لئے لاگ ڈاون جیسے اقدامات ناگریر تھے،احساس ایمرجنسی کیش پروگرام حکومت کا ایک انقلابی اقدام ہے،وزیراعظم عمران خان نے مثالی پیکج دیکر متاثرین کے دل جیت لئے ہیں،رانا قاسم نون نے کہا کہ کورونا وائرس کے تدارک کے لئے وزیر اعلی عثمان بزدار کے بروقت اقدامات قابل تعریف ہیں،حکومت نے معاشی چیلنجز پر قابو پا لیا ہے،پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے راستے پر گامزن ہے،رانا قاسم نون نے کہا کہ پاکستان کا سب بڑا قرنطینہ مرکز ملتان میں قائم کیا گیا ہے،قرنطینہ مرکز میں مثالی انتظامات پر میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ اندرون شہر پھٹے والی گلی کی سینکڑوں خواتین نے حکومت کی جانب کسی بھی قسم کی امدادنہ ملنے پر احتجاج کیا۔اس موقع پر خواتین مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے مرد دیہاڑی دار ہے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزگار بند ہیں جس کی وجہ سے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے حکومت کی جانب سے احساس امداد ملی اور نہ ہی راشن ملا ہے۔مظاہرین نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر سمیع للہ چوہدری اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کے گھر سے دھکے دئیے گئے اور دھتکارا گیا۔ جب ان کو ووٹ چاہیے ہوتا ہے تو یہ ہمارے علاقوں کے چکر لگا لگا کر ووٹ کے لیے ہماری منتیں کرتے ہیں اب ہم غریبوں پر مشکل وقت آیا تو ہمیں پوچھتے نہیں ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمارے گھروں میں بھوک ناچ رہی ہے وہ لاک ڈاؤن ختم کرئے یا پھر ہماری امداد کی جائے۔جبکہ بورے والا کے ایم سی ہائی سکول میں احساس ایمرجنسی پروگرام کی رقوم کو تقسیم کرنے کیلیے سنٹر بنایا گیا ہے جس میں مستحق افراد کی رقوم وسیع پیمانے پر خورد برد ہونے کا انکشاف ہوا ہے نواحی گاؤں 259 ای بی کے رہائشی محمد عمر کا کہنا ہے کہ وہ جمعہ کے روز میسج موصول ہونے کے بعد سنٹر سے رقم لینے گیا تو وہاں موجود ریٹیلر زیارت حسین نے انگوٹھالگوا کر کہا کہ آپ کی رقم نہیں آئی دو دن بعد دوبارہ سنٹر پر گیا تو وہاں پر موجود دوسرے ریٹیلر نے کہا کہ آپ جمعہ کو اپنی رقم لے گئے ہیں متاثرہ شخص نے ریٹیلرز کی اس مبینہ کرپشن کے خلاف شورو واویلا کیا تو انتظامیہ نے اسے 12 ہزار روپے فوری دے دیے گورنمنٹ ہائی سکول کے اس احساس کفالت سنٹر میں پہلے بھی اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں بورے والا میں قائم اکثر سنٹرز پر مستحقین کو 12 ہزار کی بجائے 10 یا 11 ہزار روپے دینے اور بہت سے مستحقین کی مکمل رقوم ہڑپ کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے شہریوں نے اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کے خلاف متعلقہ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے متعلقہ بینک کے انچارج ملک عمران کا کہنا ہے کہ مستحق شخص محمد عمر کو 12ہزار دے دیے گئے ہیں اور ریٹیلرز کے خلاف انکوائری کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -