گوگل کی تعلیمی اداروں اورطلبہ کے درمیان رابطے کی سہولت ٹچ فرام ہوم ہب معلومات

گوگل کی تعلیمی اداروں اورطلبہ کے درمیان رابطے کی سہولت ٹچ فرام ہوم ہب ...

  

کراچی(پ ر)دنیا بھر میں متعدد تعلیمی ادارے COVID-19 کی وجہ سے بند ہو چکے ہیں یا اُنہوں نے اپنی تالا بندی میں اضافہ کر دیا ہے یا اُس کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔لہٰذا دنیا بھر میں طلبہ کی ایک بڑی تعداد اسکول نہیں جا سکتی ہے۔ پاکستان میں بھی، تعلیمی اداروں کو، غیر معمولی سطح پر، فاصلاتی تعلیم میں دشواریوں کا سامنا ہے اور اِن میں سے بعض اداروں کے لیے یہ پہلا موقع ہے۔گوگل نے پاکستان کے لیے ٹیچ فرام ہوم (Teach from Home) کے نام سے فاصلاتی تدریس کا ذریعہ تیار کیا ہے جو گوگل فار ایجوکیشن (Google for Education) پر دستیاب معلومات، مشوروں، تربیت اور ٹولز پر مشتمل ہے تاکہ اساتذہ کو اْن کی تعلیمی سرگرمیوں میں مدد فراہم کی جا سکے۔

،، اس پر تربیتی مواد، ویڈیو کال کی سہولت کے ساتھ یا اس کے بغیر سبق پڑھانے کے بہترین طریقے، کمیونٹی تشکیل دینے اور اسے مشغول رکھنے کے بارے میں مشورے، اور اسٹیپ –بائے-اسٹیپ ٹیچ فرام ہوم ٹول کٹ جسے ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

کامرس -