ملتان: مختلف جیلوں میں کرونا ٹیسٹ کاسلسلہ شروع

  ملتان: مختلف جیلوں میں کرونا ٹیسٹ کاسلسلہ شروع

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ڈیرہ غازی خان اور سب جیل شجاع آباد میں کرونا وائرس سے متاثرہ کیسز سامنے آنے کے بعد جیل حکام کی درخواست پر ضلع بھر کی جیلوں سے(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

کرونا ٹیسٹ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز محکمہ صحت کی مختلف ٹیموں نے سینٹرل جیل سے ایک سٹاف ممبر سمیت چار قیدیوں کے سملپز لیے، ڈسٹرکٹ جیل سے تین سٹاف ممبر سمیت سات قیدیوں کے ٹیسٹ کیے گے، وومن جیل میں چار قیدیوں سمیت ایک فی میل سٹاف کا ٹیسٹ کیا گیا جبکہ شجاع اباد سب جیل سے چار سٹاف ممبر سمیت چار قیدیوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، اس سے قبل شجاع آباد سب جیل میں تعینات ڈاکٹر اسجد کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز جیلوں سے 28 افراد کے ٹیسٹ کیئے گئے ہیں جن کی رپورٹ آج آنے کی توقع ہے۔

ٹیسٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -