نشتر ہسپتال طبی فضلے کی تلفی، کرونا مریضوں کے زہر استعمال کپڑوں کے حوالے سے ایس اوپیز فائنل

  نشتر ہسپتال طبی فضلے کی تلفی، کرونا مریضوں کے زہر استعمال کپڑوں کے حوالے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصوصی رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال طبی فضلے کو تلف کرنے اور لانڈری میں کورونا مریضوں کے زیر استعمال کپڑوں چادروں (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

کو دھونے کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر مبنی ایس او پیز جاری کر دی گئیں تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان کے ایڈیشنل میڈیکل سپریڈنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل عملہ کورونا کے مریض کا علاج کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اور ایس و پیز پر عمل کرے، طبی عملے کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مریض کے زیر استعمال اشیاء کپڑوں اور چادروں کو جلانے یا ضائع کرنے کی ضرورت نہیں تاہم انہیں دستانے پہن کر ہاتھ لگایا جائے، اور کلورین ملے پانی سے دھویا جائے، مریض کو دیکھتے ہوئے حفاظتی کٹس ضرور استعمال کی جائیں، استعمال ہونے والے کپڑے کو احتیاط کے ساتھ لانڈری میں بھیجا جائے، لانڈری میں کام کرنے والوں کو بھی حفاظتی کٹس پہننے کی ہدایات جاری ہوئیں ہیں، جبکہ کپڑوں کو 60 سے 90 ڈگری سینٹی گریڈ ٹمپریچر پر دھونے کا کہا گیا ہے جبکہ کہا گیا ہے کہ تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے علاوہ ازیں طبی عملے کو کورونا وارڈز میں زیر علاج مریضوں کے طبی فضلے کو تلف کروانے کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
فائنل