کروناوائرس کوروکنے کیلئے ملکر کوشش کرناہوگی، جہانزیب خان کھچی
وہاڑی(بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں کورونا کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید، ممبران قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری، اوورنگ زیب خان کھچی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے رائے ظہور احمد کھرل، ممبر صوبائی اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ، زاہد اقبال(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)
چوہدری، رائے مبشر کھرل،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ مظفر خان، ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر ہیلتھ ڈاکٹر احمد نواز اور دیگر افسران نے شر کت کی اجلاس میں کورونا کی روک تھام کے حوالے سے کئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صو بائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خا ن کھچی نے اس موقع پر کہا کہ کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کے حوالے سے عوام کومسلسل آگاہی دی جائے کورونا وائرس کی وبا سے نکلنے کیلئے ہم سب کو مل کر کاوشیں کرنا ہوں گی حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے بروقت اقدامات کئے ہیں لوگوں کو سماجی فاصلہ رکھنے پر زور دیا جائے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقا ص رشید نے اس موقع پر کہا کہ ضلع وہاڑی میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ضلع وہاڑی میں کورونا وائرس کے 67کیس پازیٹو آئے ہیں کورونا کے 5مریض صحت یاب ہو چکے ہیں کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت کے مقرر کر دہ تمام ایس و پیز پر عمل درآمد کویقینی بنایا جا ر ہا ہے 100بیڈز پر مشتمل فیلڈ ہسپتال بھی بنا دیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایچ کیو اور تحصیل ہسپتالوں میں آئسولیشن سنٹرز کام کر رہے ہیں آئسولیشن سنٹرز میں تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آفس میں ترقیاتی سکیموں کے جائزہ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایک ارب 14کروڑ90لاکھ کی 1559ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیااجلاس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی، ممبران قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری، اوورنگ زیب خان کھچی، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے رائے ظہور احمد کھرل، ممبر صوبائی اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ، زاہد اقبال چوہدری، رائے مبشر کھرل نے شر کت کی اجلاس میں ترقیاتی سکیموں پر ہونے والے کام کو تفصیل سے زیر بحث لایا گیا۔
جہانزیب کھچی