کرونا وائرس، نیو یارک کے 3شہریوں کا عالمی ادارہ صحت کیخلاف عدالت میں ہرجانے دعویٰ

کرونا وائرس، نیو یارک کے 3شہریوں کا عالمی ادارہ صحت کیخلاف عدالت میں ہرجانے ...

  

نیویارک(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد اب امریکی شہری بھی کورونا وائرس کے بجائے ہاتھ دھو کرعالمی ادارہ صحت کے پیچھے پڑگئے۔نیویارک کے تین شہریوں نے عالمی ادارہ صحت کے خلاف عدالت میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔فیڈرل کورٹ میں دائر کیے گئے دعوے میں عالمی ادارہ صحت پر کورونا سے بچاو کیلئے بروقت اقدامات، منظم عالمی(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

کوششوں اور آگہی دینے میں ناکامی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔امریکی شہریوں کے ہرجانے کے دعوے میں کورونا کو عالمی وبا قرار دینے میں تاخیر، علاج کیلئے گائیڈ لائنز اور سفری پابندیوں کا مشورہ نہ دینا بھی شامل ہیں۔

ہرجانے کا دعویٰ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -