بہاولپور:صوبائی سیکرٹری خوراک کاگندم خریداری مراکز کادورہ
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی سیکرٹری خوراک محمد وقاص نے دورہ بہاول پور کے موقع پر گندم خریداری مراکز بنی شیل، ڈیرہ بکھا، یزمان سٹی، ٹیل والا اور کڈوالا میں گندم خریداری کے امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عمران مارتھ، ڈپٹی ڈائریکٹر(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)
فوڈ شبیر احمد علوی اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اعجاز احمد سیال سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ صوبائی سیکرٹری خوراک نے ہدایت کی کہ گندم خریداری کے سلسلہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں اور گندم خریداری کا ہدف سو فیصد حاصل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ گندم خریداری مراکز میں آنے والے کاشتکاروں بالخصوص چھوٹے کاشتکاروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے۔باردانہ کے حصول اور گندم خریداری میں پیش آنے والی تمام رکاوٹیں دور کی جائیں تاکہ کاشتکار ریلیف حاصل کر سکیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عمران مارتھ نے بتایا کہ گندم خریداری مراکز پر آنے والے کاشتکاروں کوبیٹھنے کے لئے کرسیاں، ٹینٹج، بجلی کے پنکھے اور پینے کے صاف پانی کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں گندم خریداری کے 28مراکز قائم ہیں اور امسال 3لاکھ 17ہزار 461میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر ہے اور اب تک 49ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم خریدی جا چکی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شبیر احمد علوی نے بتایا کہ گندم خریداری کا عمل شفاف انداز میں جاری ہے۔
دورہ