موسم گرما:فوڈآئٹمز تیار کرنیوالے اداروں کی چیکنگ کاحکم، ٹیمیں الرٹ

  موسم گرما:فوڈآئٹمز تیار کرنیوالے اداروں کی چیکنگ کاحکم، ٹیمیں الرٹ

  

رحیم یارخان(بیورورپورٹ)حکومت پنجاب نے موسم گرماکی آمدکے ساتھ ہی فوری طور پر فوڈآئٹمزتیارکرنے والی فیکٹریوں‘ ہوٹلزاور بیکریزکی انسپکشن کے احکامات جاری کردئیے ہیں‘ حکومت کی جانب سے رحیم یارخان(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

سمیت صوبہ بھرکے محکمہ صحت حکام کوبھجوائے گئے مراسلہ میں کہاگیاہے کہ فوری طور پرفوڈآئٹمزتیارکرنے والے اداروں کی انسپکشن کی جائے‘جن اداروں کے پاس ملازمین کے ہیلتھ فٹنس سرٹیفیکیٹس موجودنہیں ہیں ان کے پیورفوڈکیٹگری لائسنس کینسل کردئیے جائیں‘ حکومتی احکامات پرضلعی محکمہ صحت حکام نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -