مختلف محکموں میں خدمات سرانجام دینے والے افسروں کی تفصیل طلب
رحیم یارخان(بیورورپورٹ)تمام محکموں میں خدمات سرانجام دینے والے افسران کی تفصیلات ایک ہفتہ تک طلب کرلی گئی ہیں۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پرپنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈنے رحیم (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)
یارخان سمیت صوبہ بھرکی ضلعی انتظامیہ کوہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اب تک تمام محکموں میں خدمات سرانجام دینے والے افسران کی تفصیلات ایک ہفتہ تک ہرصورت بھجوائیں‘ ذرائع کے مطابق حکومت نے سرکاری افسران کی سیٹوں کے مطابق نئے افسران کی تعیناتی وبھرتیوں کے لیے تفصیلات طلب کی گئی ہیں حکومتی احکامات پرضلعی انتظامیہ نے عملدرآمدکرتے ہوئے متعلقہ حکام کوآگاہ کردیاہے۔
طلب