حکومت سرکاری ملازمین کو عید الاؤنس دینے کا اعلان کرے، ظفر سومرو

  حکومت سرکاری ملازمین کو عید الاؤنس دینے کا اعلان کرے، ظفر سومرو

  

خیر پور سادات (نمائندہ خصوصی) گریٍٍڈ ایک تا سولہ کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر عید الاؤنس دیا جائے۔ ظفر سومرو صوبائی ترجمان ایپکا پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ حکومت چھوٹے ملا زمین (بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

کیلئے ایک بنیادی تنخواہ کے برابر عید الاؤنس کا، اعلان کریتاکہ معاشی تنگدستی کاشکار ملازمین بھی اہنے بچوں کیلئے نئے کپڑے اور جوتے خرید کر عید کی خوشیوں میں شامل ھو سکیں انہوں نے کہا کہ گریٍٍڈ ایک تا سولہ تک۔کے تمام ملازمین کو بچوں کی شادی مکان۔بنانے اور گاڑی وغیرہ لینے کیلئے آسان اقساط پر بلا سود قرضہ کی سہولت فراہم۔کی جائے انہوں نے کہا کہ دور حاضر کے سرکاری ملازمین جو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے ہیں معاشی تنگدستی کیوجہ سے تقریباً نوے فیصد ملازمین نے ایڈوانس سیلری لون لئے ہوئے ہیں جن پر وہ بائیس فیصد سود ادا کر رھے ھیں لہٰذا ان مشکل ترین حالات میں حکومت پاکستان اور گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان سرکاری ملازمین کو سیلری لون میں رعایت دینے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کریں تاکہ تمام سرکاری ملازمین بھی دیگر لوگوں کی طرح ریلیف پیکیج سے مستفید ہو سکیں۔

ظفرسومرو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -