پنجاب میں کرونا وائرس کیخلاف حکومتی اقدامات تیز، حنیف خان پتافی

    پنجاب میں کرونا وائرس کیخلاف حکومتی اقدامات تیز، حنیف خان پتافی

  

ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ):مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے کیبنٹ کمیٹی اور ٹیم کے اراکین کی خدمات کو سراہتے ہوئے مزید بہتر اور فعال کردارادا کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں. مشیر صحت کے نام جاری لیٹر میں انہوں نے کہا کہ صوبہ بالخصوص ڈیرہ غازیخان میں گندم خریداری مہم، کورونا وائرس کی صورتحال، ہسپتالوں اور دیگر اداروں کے معائنہ کا سلسلہ جاری رکھیں. ماہ صیا م میں (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کے علاوہ ذخ یرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کیلئے حکومت کا ساتھ دیا جائے. احساس کفالت پروگرام کے تحت ضرورت مندوں کیلئے مالی امداد چار ہزار روپے سے بڑھا کر بارہ ہزار روپے کی گئی. مشیر صحت نے کہاکہ وزیر اعلی کے اقدامات کی وجہ سے صوبہ میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کیے گئے. ڈاکٹروں کو حفاظتی لباس، ڈی ایس ایل تھری لیبز کا قیام، کورونا کٹس اوردیگر ضروری سامان کی فراہمی میں پنجاب دیگر صوبوں سے بازی لے گیا. بہت جلد دس ہزار کورونا کٹس روزانہ کی صلاحیت حاصل کرلیں گے.

حنیف پتافی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -