کرونا فنڈ‘زکریا یونیورسٹی کی طرف سے56لاکھ کا چیک گورنر کے حوالے

  کرونا فنڈ‘زکریا یونیورسٹی کی طرف سے56لاکھ کا چیک گورنر کے حوالے

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے یونیورسٹی اساتذہ، افسران و ملازمین کی جانب سے وزیراعظم کوروونا ریلیف فنڈ کے لیے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو 56 لاکھ روپے کا چیک دیا.اس موقع پر گورنر پنجاب چوپدری محمد سرور نے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا اور اساتذہ، افسران اور ملازمین کے جذبے کو سراہا. وائس چانسلر نے گورنر پنجاب سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

اس مشکل گھڑی میں وزیراعظم کروونا ریلیف فنڈ میں اساتذہ، افسران اور ملازمین نے اپنی تنخواہوں میں سے 56 لاکھ روپے کا جو عطیہ دیا ہے. وہ ایک طرح سے اس خطہ میں بڑی مہم بن جائے گی. انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ہمارے اساتذہ اور سٹاف کے ایثار اور حسن و عمل کو یاد رکھاجائے گا. اور مشکل کی اس گھڑی میں اجتماعی جدوجہد سے ہی تعلیمی تعطل کا یہ دور ختم ہوگا.

مزید :

ملتان صفحہ آخر -