ٹیکسوں میں چھوٹ سے چھوٹے تاجروں کوریلیف ملے گا، خاور علی شاہ

ٹیکسوں میں چھوٹ سے چھوٹے تاجروں کوریلیف ملے گا، خاور علی شاہ

  

کبیروالا،اڈا جھلار مدینہ،اڈا کوٹ بہادر (نامہ نگار، نمائندگان پاکستان) ملکی معیشت میں تاجر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،حکو مت پنجاب تاجروں کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے، تاجروں کو ٹیکسوں میں چھوٹ سے چھوٹے تاجروں کو فائدہ ہو گا، کورونا وبا ء نے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں، کورونا ء وبا ء کے خلاف جنگ میں اپوزیشن کو مثبت کردار ادا کرنا ہو گا، عوام حکو متی ہدایات پر عمل یقینی بنائیں، کورونا وبا ء کے خاتمے کے لئے باہم متحد ہو کر (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

مقابلہ کیا جائیگا، ان خیالا ت کا اظہار سید گروپ کے سر براہ، رکن پنجاب اسمبلی سینئر بزرگ پارلیمنٹرین ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے گزشتہ روز اپنی رہائشگا ہ پر مر کزی انجمن تاجران کے سرپرست،تر جمان سید گروپ حاجی محمد ارشد سنگا کی قیادت میں جنرل سیکرٹری مر کزی انجمن تاجران ملک سہیل الطاف کھو کھر، مہرمحمد ارشد، چوہدری اختر جلال نعیم، ملک علی رضا تہیم پر مشتمل نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ کورونا وبا ء پر اپو ز یشن کا سیاسی دکانداری چمکانا افسوسناک ہے، انہوں نے لاک ڈاؤ ن کے باعث چھوٹے دکاندار اور دیہاڑی دار طبقہ بری متاثر ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکو مت چھوٹے دکانداروں کے مسائل سے بخو بی آگاہ ہے جس کو مدنظر رکھتے ہو ئے ٹیکسوں میں بڑی چھوٹ دی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مالی مشکلات کے شکار عام آدمی کو احساس کفالت پرو گرام کے تحت مالی امداد فراہم کرتے ان کی مالی مشکلات کم کی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ کورونا وبا ء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہر شہری کو حکو مت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل پیرا ہو تے وبا ء کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرنے آنا ہوگا۔

خاورعلی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -