شہری سرعام لٹکتے کپڑے کے بنے غیر محفوظ ماسک خریدنے پر مجبور

  شہری سرعام لٹکتے کپڑے کے بنے غیر محفوظ ماسک خریدنے پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیٹ نیوز) کرونا وائرس کی وجہ سے سرجیکل ماسک کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے تاہم ان ماسک کی عدم دستیابی کے باعث اب سڑک کنارے سرعام کپڑے کے بنے ماسک کی فروخت جاری ہے۔ کیا یہ ماسک کورونا وائرس کے خلاف مفید ہیں یا اس وباء کے مزید پھیلاو کا سبب بن رہے ہیں۔کرونا وباء کے دوران سرجیکل ماسک کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہوا۔ عدم دستیابی کے(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

باعث شہری سڑک پر بکنے والے ماسک خریدنے پر مجبور ہو گئے، طبی ماہرین نے خبردار کر دیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ میڈیکل اسٹور پر جائیں تو صاف جواب دیا جاتا ہے کہ ماسک دستیاب نہیں، کہیں پر ملیں بھی تو منہ مانگے دام وصول کیے جاتے ہیں۔دوسری جانب طبی ماہرین نے واضح کیا ہے کہ عام کپڑے کے ماسک کا کوئی فائدہ نہیں، غیر معیاری ماسک پہن کر شہری اپنے لئے کرونا کے خطرات مزید بڑھا رہے ہیں۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کیساتھ معیاری ماسک استعمال کے حوالے سے بھی عوام میں بھرپور آگہی مہم پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
شہری،ماسک