کرونا معاملہ، علماء حکومتی ہدایات پرعمل درآمد یقینی بنائیں، ریاض نوری

  کرونا معاملہ، علماء حکومتی ہدایات پرعمل درآمد یقینی بنائیں، ریاض نوری

  

رحیم یارخان(بیورورپورٹ)صوبائی ممبر اتحاد بین المسلمین (پنجاب) محمد ریاض نوری نے کہاکہ ماہ صیام میں حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے،کرونا وائرس ایک وباء کی شکل اختیار کرچکا ہے جس نے دنیا کے تمام ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، پاکستان میں بھی یہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس پر لوگوں کی زندگیوں (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

کے تحفظ کے لیے حکومت نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زوردیاہے اس لیے لوگوں کورش والی جگہ پر جانے سے گریز کرنا چاہیے۔ان خیالات کااظہارانہوں جامعہ خورشیدیہ سیٹلائیٹ ٹاؤن میں مساجد کے آئمہ کرام، خطباء اور سول سوسائٹی کے افراد میں رمضان گفٹ پیک تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ تمام علماء کرام ماہ صیام میں حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں،حکومت لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے یہ اقدامات اٹھارہی ہے، اورپوری قوم کو حکومت کے ان اقدامات پر عملدرآمد کرنا ہوگا، انہوں نے کرونا کے مریضوں کے علاج کے لیے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف، افواج پاکستان، رینجرز،پنجاب پولیس اور ضلعی گورنمنٹ کی خدمات کوبھی سراہا کہ وہ اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی زندگیوں کو بچاررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ لوگ اپنے گھروں میں رہ کر ماہ صیام کی برکتیں اوررحمتیں سمیٹیں اوراللہ کے حضور زیادہ سے زیادہ گڑگڑا کر دعائیں مانگیں اورتوبہ استغفار کریں،زیادہ سے زیادہ قرآن پاک کی تلاوت اور درودشریف کی کثرت کریں تاکہ اس خدائی آفت سے اللہ تعالیٰ سب کو محفوظ رکھے،محمدریاض نوری نے اس موقع پر تمام مساجد کے آئمہ کرام، خطباء میں رمضان گفٹ تقسیم کئے،آخرمیں ملک وملت کی سلامتی،کشمیر اورفلسطین کی آزادی اورامت مسلمہ کے اتحادکے لیے دعا مانگی گئی۔

ریاض نوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -