کفالت پروگرام، انتظامیہ کادونوں ہاتھوں سے محروم بیوہ کو رقم دینے سے انکار

  کفالت پروگرام، انتظامیہ کادونوں ہاتھوں سے محروم بیوہ کو رقم دینے سے انکار

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر)دونوں ہاتھوں سے محروم بیوہ کو انگھوٹا نہ لگانے پر پیسے دینے سے انکار کردیا گیا نواحی گاؤں 561کی رہائشی منیرہ بی بی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں دونوں ہاتھوں سے محروم ہوں اور میری چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے مجھے پہلے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے مل رہے تھے مگر عرصہ دوسال سے مجھے انگھوٹا نہ ہونے سے پیسے نہیں مل رہے میں بار ہا دفاتر کے چکر لگا چکی ہوں مگر مجھے واپس بھیج دیا جاتا ہے اب مجھے 8171سے بھی(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

پیسے آئے تو وہاں پر موجود اہلکاروں نے انگھوٹا لگانے کا کہا میرے دونوں بازو نہ ہونے سے مجھے پیسے دینے سے انکار کر دیا میں انتہائی پریشان ہوں میری اعلی حکام اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے اپیل ہے کہ میری مدد کی جائے میں بہت پریشان ہوں اور دونوں ہاتھوں سے محروم ہوں اور حقدار ہوں میرا اور زندگی گزارنے کا ذریعہ نہ ہے میری مدد کیا جائے۔

انکار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -