لاک ڈاؤن،ٹرانسپورٹ مالکان اورملازمین کے گھروں میں بھوک کاراج

لاک ڈاؤن،ٹرانسپورٹ مالکان اورملازمین کے گھروں میں بھوک کاراج

  

رحیم یارخان(بیورورپورٹ)ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے نتیجہ میں ٹرانسپورٹ مالکان اور ملازمین کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے‘ لاک ڈاؤن کے باعث ٹرانسپورٹ شعبہ کے تمام افراد کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے اور ان کے گھروں میں بھوک وافلاس نے ڈیرے جمالئے ہیں‘ حکومت ٹرانسپورٹرز کیلئے بھی ریلیف پیکیج کا اعلان کرے۔ ان خیالات کااظہار بدلی (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

شریف‘ راجن پور کلاں کے ٹرانسپورٹ مالکان وملازمین حاجی اکرم راہی‘ جام نفیس الرحمن‘ جام سیف اللہ‘ محمدسلیم آراہیں‘ ڈرائیورز استاد منیر‘ مختیار احمد‘ بلال احمد‘ ریاض احمد‘ مشتاق آرائیں‘ محمدشاہد ودیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کے سبب ایک ماہ سے بیروزگاری کا شکار ہیں اور گھر کا چولہا جلانے اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے سے محروم ہیں۔ انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ لاک ڈاؤن کے تمام متاثرین کے ساتھ ساتھ شعبہ ٹرانسپورٹ کے متاثرین کو ریلیف پیکیج دیا جائے اور ہمیں بیروزگاری‘ فاقہ کشی سے نجات دلاتے ہوئے ٹرانسپورٹ کے شعبہ پر عائد پابندی میں نرمی کی جائے۔

راج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -