تیزرفتار کار نہرمیں گرگئی،7افراد زخمی، 3کی حالت نازک

  تیزرفتار کار نہرمیں گرگئی،7افراد زخمی، 3کی حالت نازک

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)اڈاغلام حسین کے قریب تیز رفتار کار نہر میں جا گری,حادثہ کے نتیجہ 7 افراد زخمی, ہوئے ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ریسکیو کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا 3 افراد کی حالت تشویشناک, ہے واقعات کے مطابق ملتان روڈ اڈا غلام حسین کے قریب تیز رفتار مہران کار بے قابو ہوکر نہر میں جاگری ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کے (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

وقت کار میں 3 بچوں سمیت سات افرار سوار تھے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو وہاڑی اور گڑھا موڑ ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کرکے زخمیوں کو اور ریکوری وہیکل کی مدد سے کار کو باہر نکالا ساتوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی منتقل کر دیا گیا جہاں پر تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے زخمی ہونے والوں میں شنہاز بی بی زوجہ غلام مصطفی عمر39 غلام مصطفی ولد محمد شریف عمر 48 سال بلال حسین والد غلام مصطفی عمر 18 سال محمد شہباز ولد عباس عمر 10 سال محمد عباس ولد محمد صدیق عمر 58 سال سکنہ 169 ڈبلیو بی و دیگر شامل ہیں تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو رشتے داروں کے پاس جا رہے تھے ذرائع کے مطابق حادثہ کار سواروں کے سونے کے سبب پیش آیا۔

نازک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -