3افراد قتل، دوخودکشیاں، کرنٹ لگنے سے میاں، بیوی جاں بحق

      3افراد قتل، دوخودکشیاں، کرنٹ لگنے سے میاں، بیوی جاں بحق

  

ملتان، جام پور، حاصل پور، گڑھ مہاراجہ، میلسی، رحیم یارخان، (نیوز رپورٹر،بیورو رپورٹر، نامہ نگار، سپیشل رپورٹر، تحصیل رپورٹر)تھانہ صدر جام پور کی حدود موضع ڈنگورہ میں کاروکاری کی بنا پر خاوند کے ہاتھوں بیوی قتل۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لے کرکے پوسٹ مارٹم کے بعد کاروائی شروع کر دی۔ قتل کی تحقیقات کر رہے ہیں جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ موضع ڈنگورہ (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

کے رہاشی عبدالرحیم ولد شیر محمد چانڈیہ کے پولیس کو دی گئی تحریر میں کہا کہ عرصہ بارہ سال قبل شمینہ بی بی دخترام کی شادی عبدالقیوم ولد ابرائیم چانڈیہ سے کر دی جس کے بطن سے دو بچے ہیں۔ اپنی بیوی کو ملنے کے لیے گھر گئے کھانے کھانے کے بعد سو گئے۔ عبدالقیوم نے بیٹی ثمینہ بی بی کے گلے میں دوپٹہ ڈال کرکے پھندا ڈال کرکے چھت گاڈر سے لاش کا لٹکایا ہو اتھا بھاگ کرکے نزدیک گئے تو عبدالقیوم نے دھمکی دی کہ اگر نزدیک سے آئے تو قتل کر دوں گا۔ بیوی کو قتل کرنے کے بعد بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس تھانہ صدر نے لاش کو قبضہ میں لے کرکے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی۔ ایس ایچ او تھانہ صدر ذبیر احمد بزدار نے موقف میں بتایا کی غیرت کے نام پر قتل ہے اس کے تمام محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ نواحی گاوں 194 مراد میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی جواں سالہ بیٹی کو گلہ دبا کر ہلاک کر دیا نزیر احمد کی سترہ سالہ بیٹی حمیرا بی بی کچھ روز قبل رات کو بغیر بتائے گھر سے غائب رہی تھی اور نذیر احمد کے مطابق اس کا چال چلن ٹھیک نہ تھا جس پر اشتعال میں آکر نذیر احمد نے اپنی بیٹی کو گلہ دبا کر ہلاک کردیا اور اس کے ہارٹ اٹیک سے مرنے کی وجہ بتا کر تدفین کردی بعد میں عزیز واقارب کی چھان بین پر اس نے لڑکی کو گلہ دبا کر ہلاک کرنے کا اعتراف کرلیا پولیس تھانہ صدر نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔دومختلف واقعات میں ایک نوجوان قتل ایک خاتون نے خودکشی کر لی گڑھ مہاراجہ کے نواحی یونین کونسل گدارہ بستی سیالکوٹ کا رہائشی ثقلین عباس قوم سواگ ولد ملاح حسین نے اپنے سگے چھوٹے بھائی محسن عباس کوکلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا ہے بتایا جا رہا ہے کہ ثقلین عباس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ مصروف تفتیش ہے دوسرا واقعہ میں نواحی موضع رنجیت کوٹ کے رہائشی علی رضا سنپال کی چوبیس سالہ بیوی مسمات س نے گھریلو ناچاقی پر زہریلا سپرے پی خود کشی کر لی ہے۔طویل بیماری سے دلبرداشتہ ہو کر ایک نوجوان نے موت کو گلے لگا لیا بتایا جا تا ہے کہ میلسی کے نواحی چک نمبر125 سیوارام کا رہائشی محمد اکرم جو عرصہ دراز سے بیماری میں مبتلا رہنے کیوجہ سے تنگ آ چکا تھا اس نے میلسی لنک کنال کے کنارے جوتی اتار کر نہر میں چھلانگ لگا دی جسے پانی کی بے رحم لہریں بہا کر اپنے ساتھ لے گئیں اس دوران نہر کنارے کام کرنے والے مزدوروں کی نظرغوطے کھاتے ہوئے اکرم پر پڑی تو انہوں نے اسے بچانے کی کوشش کی مگر وہ تیزوتند لہروں ں کی زد میں آ کر موت کی آغوش میں چلا گیا جس کی نعش کونہر سے نکال لیاگیا۔نہر صادق برانچ میں بستی بابا غریب شاہ کے مقام پر 12 سالہ بچہ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔بستی بابا غریب شاہ کے رہائشی محمد جاوید سپل کا 12 سالہ بیٹا گزشتہ روزاپنے دوسرے دوستوں اور بھائی کے ہمراہ پل بستی بابا غریب شاہ کے مقام پر نہر صادق برانچ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا اس کے ساتھ نہر پر نہانے کے لیے آنے والے بھائی اور اس کے دوستوں کا کہنا ہے کہ ہم تمام دوست نہر میں نہا رہے تھے جس کے بعد نہاتے ہوئے ہم سب باہر نہر کے کنارے پر پہنچے تو اچانک سے محمد یاسر کا پاؤں سلپ ہو گیا وہ دوبارہ نہر میں جا گرا جس کے بعد ہم نے اسے پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ اپنے حواس پر قابو نہ رکھ پاتے ہوئے نہر کہ پانی میں ڈوب گیا اس اس کے والدین اور عزیز و اقارب کو اطلاع دی گئی تو انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اس کی تلاش شروع کر دی تاہم کچھ دیر کے بعد 1122 کو اطلاع دی گئی جس پر ریسکیو کی ٹیم فورا پہنچی اور انہوں نے بھی فوری کارروائی کرتے ہوئے نہر میں ڈوبنے والے محمد یاسر کی تلاش شروع کر دی اس موقع پر تھانہ صدر رحیم یار خان کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی نہر میں ڈوبنے والے بچے کے کوائف حاصل کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ریسکیو 1122 ابھی نہر میں بچے کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں اور بچے کو ڈوبے ہوئے تقریبا 24 گھنٹے کا وقت ہو چکا ہے۔گھر کے بجلی میٹر کی تار درست کرتے کرنٹ لگنے سے میاں بیوی جان بحق ہو گئے۔ریسکیو اور پولیس ٹیمیں مو قع پر پہنچ کر کار وائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقہ پل براراں کا رہائشی 40 سالہ زوار ولد جند وڈا کے گھر میں علی الصبح بجلی چلی گئی جس نے باہر نکل کر دیکھا تو اسکے گھر کے میٹر سے بجلی کی تار نکلی ہوئی تھی جس نے اسے خود ٹھیک کرنے کی کوشش کی تو میٹر کے ننگے تار کو چھوتے ہی اسے کرنٹ لگا اور موقع پر جان بحق ہو گیا اسے میٹر کی تار سے چھڑوانے کی کو شسش کے لئے اسکی 40 سالہ بیوی فرزانہ بی بی نے اسے چھوا تو وہ بھی موقع پر جان بحق ہو گئی۔واقعہ کہ اطلاع ہوتے ہی اہل علاقہ اکھٹے ہوئے جنہوں نے پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچیں۔دونوں ڈیڈ باڈیز کو لواحقین کے حوالے کیا۔جن کی گذشتہ شب نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -