میپکوٹیموں کاجنوبی پنجاب میں آپریشن، 163بجلی چوروں کاگھیراتنگ

  میپکوٹیموں کاجنوبی پنجاب میں آپریشن، 163بجلی چوروں کاگھیراتنگ

  

ملتان(نیوز رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 163بجلی چورپکڑلئے۔2 لاکھ75ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر38لا کھ84 ہزار روپے جرمانہ عائداور2 مقدمات درج کرلیے گئے۔19اپریل 2020ء کو ملتان میں 30گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو39398یونٹس چوری کرنے پر869914 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 10گھریلوصارفین کو 8240 یونٹس چوری کرنے پر(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

112035روپے جرمانہ، وہاڑی میں 25 گھریلو اور ٹیوب ویل صارفین کو 92465 یونٹس چوری کرنے پر855087روپے جرمانہ، بہاولپور میں 11گھریلواوردیگر کیٹگریز کے صارفین کو28037یونٹس چوری کرنے پر266932روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج،ساہیوال میں 19گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو21409یونٹس چوری کرنے پر306383 روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 23گھریلو صارفین کو23929یونٹس چوری کرنے پر391500روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 16گھریلو،کمرشل، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو22311 یونٹس چوری کرنے پر327734روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 17گھریلو،کمرشل اورصنعتی صارفین کو25444یونٹس چوری کرنے پر497360روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج جبکہ خانیوال میں 12 گھریلواورکمرشل صارفین کو14134یونٹس چوری کرنے پر257812روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے۔

گھیرا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -