ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی سے 5افراد صحت یاب ہوکرگھروں کو روانہ،لوگوں کی مبارکباد، دعائیں
وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈمیں داخل کوروناوائرس کے مزید 5 افراد صحت یاب ہوگئے ٹبہ سلطان پور کے رہائشی(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
پانچوں افرادکاتعلق ایک ہی خاندان سے تھا پانچوں آئسولیشن وارڈ سے مبارکباد اور دعائیں دے کرگھروں کوروانہ کردیئے گئے تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے آئسولیشن وارڈمیں داخل کوروناوائرس کے مزید5افراد صحت یاب ہوگئے ہسپتال ذرائع کے مطابق 25مارچ کوسعودیہ پلٹ عبدالرشیدکے کوروناٹیسٹ مثبت آنے پرہسپتال میں داخل کیاگیاتھا3اپریل کوعبدالرشید کے 10سالہ بیٹے ہنزلہ،8 سالہ بھتیجے عبداللہ،بھابھی آسیہ،پروین سمیت خاندان کے4افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے جس پر انہیں علاج کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا گزشتہ روز خاندان کے تمام افراد کو کرونا ٹیسٹ نیگٹو آنے پرڈسچارج کردیا گیا پانچوں افراد کوآئسولیشن وارڈ سے ڈاکٹرز و عملہ اور دیگر مریضوں کی جانب سے مبارکباد اور دعائیں دے کر رخصت کیا گیا جبکہ شہر کے سیاسی و سماجی اور سول سوسائٹی کی جانب سے ڈاکٹرز کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
دعائیں