نشتر ہسپتال سینئر ڈاکٹرز کوقرنطینہ سنٹرز میں آن کال ڈیوٹی دینے کاحکم، مراسلہ روانہ

  نشتر ہسپتال سینئر ڈاکٹرز کوقرنطینہ سنٹرز میں آن کال ڈیوٹی دینے کاحکم، ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) نشتر ہسپتال کے تمام شعبوں کے سنیئر رجسٹرارز جو آئی سو لیشن وارڈ کی ڈیوٹی کر رہے تھے اب سے کورنٹائن سنیٹرز میں بھی آن کال ڈیوٹی پر ہوں گے(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

، مراسلہ جاری، تفصیل کے مطابق نشتر میڈیکل کالج کے پرنسپل کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اپنے اپنے شعبوں کے سنیئر رجسٹرارز جو اآئسولیشن وارڈ میں روٹیشن کی بنیاد پر آن کال ڈیوٹیاں دے رہے تھے، اب ضرورت پڑنے پر کورنٹائن سنیٹر میں بھی جائیں گے، تاہم سنیئر رجسٹرارز کے کورنٹائن سینٹر میں روزانہ کی بنیاد پر ڈیوٹیوں پر بھیجنے کا فیصلہ ایف سی پی ایس سپیشلسٹ کریں گے۔

مراسلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -