رمضان المبارک: حکومتی اقدامات پرعمل درآمد یقینی بنانے کیلئے ملتان میں اہم میٹنگ، مساجد انتظامیہ سے تعاون کی اپیل

  رمضان المبارک: حکومتی اقدامات پرعمل درآمد یقینی بنانے کیلئے ملتان میں اہم ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آر آئی بی محمد معصوم نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان رب نواز تلہ اور اے ایس پی (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

حسیب کے ہمراہ رمضان المبارک میں کرونا وائرس کے پیش نظر حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں ایس پی گلگشت ڈویڑن احمد نواز شاہ، ایس پی سٹی ڈویڑن جاوید اقبال، ایس پی صدر ڈویڑن راؤ نعیم شاہد، ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد سجاد،ایس پی واک طلعت حبیب، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ میٹنگ کے دوران ایس ایس پی آرآئی بی نے ہدایت کی کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے مکمل احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مساجد کمیٹیوں کے میٹنگ کریں اور ایس او پی کے مطابق سوشل ڈسٹنس کو یقینی بنائیں۔ مسجد انتظامیہ پولیس سے مکمل تعاون کریں۔مساجد میں قالین یا دریاں نہ بچھائیں، نماز سے پیشتر اور بعد میں مجمع نہ لگائیں۔ مساجد اور امام بارگاہ کے فرش کو کلورین کے پانی سے صاف رکھیں۔نمازیوں کے درمیان چھ فٹ کے فاصلے کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ حساس علاقوں میں ایلیٹ کی گاڑیاں اور محافظ اسکواڈ کے جوان پٹرولنگ کریں گے۔ رمضان المبارک میں تمام نمازوں خصوصاً نماز تراویح اور جمعۃالمبارک کے اوقات میں خصوصی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں سکیورٹی پر مامور افسران و ملازمان کے علاوہ ممبران کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ تمام مساجد میں آنے جانے کے لئے ایک ہی راستہ استعمال کیا جائے انجمن تاجران سے میٹنگ کریں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر حکومتی احکامات پر عمل درآمد کیا جائے۔ اس کے علاوہ کرائم کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -