صوبائی وزیر صحت کی پریس کانفرنس،سماجی فاصلے سمیت ماسک پہننے کااصول نظرانداز
ملتان(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر صحت کی ملتان میں پریس کانفرنس،سماجی فاصلے سمیت ماسک پہننے کا اصول ہوا میں اڑا دیا گیا،تمام انتظامی افسران بھی بغیر ماسک (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
لگائے قریب بیٹھے رہے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملتان سرکٹ ہاوس میں کورونا کے حوالے سے حفاظتی تدابیر بتاتے ہوئے سماجی فاصلہ رکھنے اور ماسک پہننے پر زور دیا تاہم خود صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر انتظامی افسران بغیر ماسک کے سماجی فاصلے کو اصولوں کو پس پشت ڈال کر ایک دوسرے کے ساتھ کرسیاں جوڑ کر بیٹھے رہے۔
نظرانداز