حفاظتی سامان کی تقسیم، غلط اعداد و شمار کی لسٹ وزیر صحت کوتھمادی گئی، ڈاکٹرزکوسکتہ

  حفاظتی سامان کی تقسیم، غلط اعداد و شمار کی لسٹ وزیر صحت کوتھمادی گئی، ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)نشتر ہسپتال میں حفاظتی سامان کی منصفانہ تقسیم نہ ہونے اور ڈاکٹروں نرسز پیرا میڈیکس کو حفاظتی(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

سامان نہ ملنے پر پائینرز یونٹی کئی بار احتجاج کر چکی ہے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی چند روز قبل پریس کانفرنس میں حفاظتی سامان نہ ملنے کے خدشات کا اظہار کیا تھا جس پر گزشتہ روز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ملتان آئیں اور سرکٹ ہاوس ملتان میں میڈیا نمائندوں کو حفاظتی سامان کی وصولی تقسیم اور سٹاک میں موجود حفاظتی سامان کی لمبی چوڑی فہرست تھما دی اور بتایا کہ گزشتہ صرت تین روز کے دوران لاکھوں گلوز ہزاروں این 95 ماسک اور حفاظتی لباس تقسیم کئے جا چکے ہیں جبکہ مزید دو ہفتے کا سامان موجود ہے،صوبائی وزیر صحت کی جانب سے فراہم کی گئی لسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس دعوی کے حوالے سے پائینرز یونٹی کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز نشتر ہسپتال میں پروفیسر ڈاکٹر شاہد راو کی سربراہی میں ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر حفاظتی سامان اس قدر تھا تو نشتر ہسپتال کے 27 ڈاکٹر کورونا سے کیسے متاثر ہوئے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی خود خدشات کا اظہار کر چکے ہیں جبکہ نشتر انتظامیہ نے جھوٹی لسٹ صوبائی وزیر کو تھما دی اس لسٹ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے کیونکہ اب بھی نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز نرسز پیرا میڈیکس کو 100 فیصد حفاظتی سامان مہیانہیں کیا جا رہا،اس موقع پر اجلاس میں موجود ڈاکٹر ساجد اختر ڈاکٹر نصرت بزدار سمیت دیگر نے کہا کہ پیڈز میڈیسن کے 4 سے 5 ڈاکٹر کورونا کا شکار ہوئے لیکن وہاں ایک بھی این 95 ماسک فراہم نہیں کیا گیا لہذا صوبائی وزیر صحت کی اس لسٹ کو قبول نہیں کیا جا سکتا کیونکہ عملی طور یہ سامان تقسیم نہیں کیا گیا اور اگر یہ سامان انتظامیہ کو فراہم کیا گیا ہے تو اعلی سطح پر تحقیات ہونی چاہئیں کہ آخر سامان کہاں جا رہا ہے اس موقع پر ڈاکٹر آفتاب شاہ،ڈاکٹر عاطر فیاض،اور ڈاکٹر سلطان کھر کا کہنا تھا کہ ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے کر حفاظتی سامان کی تقسیم کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں اور اگر سٹاک میں سامان موجود ہے تو وہ تمام ڈاکٹروں نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو فوری طور پر فراہم کیا جائے۔

سکتہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -