سرکاری دفاتر، ہسپتالوں سے فائر فائٹنگ سسٹم غائب، حکومت کانوٹس

  سرکاری دفاتر، ہسپتالوں سے فائر فائٹنگ سسٹم غائب، حکومت کانوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورورپورٹ)سرکاری دفاتر وہسپتالوں میں فائرفائٹنگ سسٹم نہ ہونے پرحکومت نے نوٹس لے لیا۔ حکومت پنجاب کے احکامات کے باوجودرحیم یارخان سمیت ضلع بھرکے سرکاری دفاتروں اورہسپتالوں میں فائرفائٹنگ سسٹم کی تنصیب یقینی نہ بنائی(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

جاسکی حکومت نے صوبہ بھرکی ضلعی انتظامیہ کوضلعی وتحصیل سطح کے تمام سرکاری دفاتراورہسپتالوں میں فائرفائٹنگ سسٹم نصب کرنے کاحکم دیاتھاتاہم رحیم یارخان ضلع کے متعددسرکاری دفاترتعلیم‘ سکولز‘ زراعت‘ کوآپریٹو‘ پولیس دفاتر‘ تھانہ جات‘ پاسپورٹ‘ سوئی گیس‘ واپڈا‘بلڈنگ‘ہائی وے‘انہار‘ انفارمیشن‘شیخ زیدہسپتال سمیت متعدددفاتراورہسپتال اس سسٹم سے قاصرہیں جس کے باعث کسی بھی ناخوشگوارواقعہ کی صورت میں جانی ومالی نقصان ہونے کاخدشہ ہے حکومت نے اس سلسلہ میں تمام ضلعی انتظامیہ سے فائرفائٹنگ سسٹم بارے رپورٹس بھی طلب کرلی ہیں شہری وسماجی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لے کردفاتروں اورہسپتالوں میں فائرفائٹنگ سسٹم نصب کرنے کامطالبہ کیاہے جبکہ ضلعی انتظامیہ ذرائع کے مطابق تمام دفاتراورہسپتالوں میں فائرفائٹنگ سسٹم کی تنصیب یقینی بنائی جارہی ہے۔
نوٹس