حکومت کا شتکاروں کیلئے ریلیف پیکج کااعلان کرے، جمشید دستی

      حکومت کا شتکاروں کیلئے ریلیف پیکج کااعلان کرے، جمشید دستی

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار) پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد خان دستی جام مظفر علی ماہڑہ کریمداد کے گھرپہنچ گئے اور ملک اے ڈی اختر بور کی والدہ (مرحومہ) کی روح کے ایثال و ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کی وجہ سے انڈسٹریاں بند ہونے سے مزدور طبقہ دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان اور کسان معاشی بدحالی کا شکار ہے گورنمنٹ(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

سدباب کرے انہوں کے کہا کہ حکومت زراعت کے شعبے کو پاؤں پہ کھڑا کرنے کے لئے کاشتکاروں کے ذمے زرعی بینکوں اور پرائیویٹ بینکوں کے قرضے فوری طور پر معاف کرے اور واپڈا بقایاجات بھی باالکل معاف کرا دے حالیہ بارشوں اور ڑالہ باری سے کسانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال میں پوری دنیا میں کسانوں کے لیے ریلیف پیکیج کے اعلانات کیے گئے لیکن ہماری حکومت کسانوں کو نظر انداز کر رہی ہے اور اس بحران میں کسانوں کے ٹیوب ویل بند کیے جارہے ہیں لاک ڈاون کی صورتحال میں کسانوں کو سڑکوں پر نکلنے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے جو کہ بہت خطرناک ہے حکومت فوری طور پر کاشتکاروں کے لیے زرعی ریلیف پیکیج کا اعلان کرے اور کسانوں کے بند ٹیوب ویل بحال کرے اور کسانوں کے بل 3 ماہ کیلیے موخر کیے جائیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -