کرونا حالات نظرانداز، چور، ڈاکو مختلف علاقوں میں سرگرم، نان سٹاپ وارداتیں

  کرونا حالات نظرانداز، چور، ڈاکو مختلف علاقوں میں سرگرم، نان سٹاپ وارداتیں

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کینٹ کے(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

علاقے خیر پور بھٹہ عامر مرید سے تین مسلح ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل سمیت نقدی و موبائل مالیت75ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے چوک کمہار انوالہانجم ذیشان سے دونامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر 9لاکھ62ہزار لیگئے تھانہ بستی ملوک کے علاقے اڈا بصیرہ صفدر حسین سے دو افراد نے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل سمیت نقدی مالیت50ہزار لیگئے، صدر بازار کینٹ معصب مظفر ودیگر افراد کے 17موبائل، تھانہ جلیل آباد کے علاقے ڈبل پھاٹک محمد عظیم ودیگر افراد کے 20موبائل، تھانہ گلگشت کے علاقے سلطان ایاز علی کی دوکان سے1500روپے، تھانہ کوتوالی کے علاقے چونگی نمبرسات یاسر علی کیموٹرسائیکل، تھانہ نیوملتان کے علاقے رحیم چوک محمد وقاص، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے لاری اڈالیاقت علی کے دو بیگ ملزم غلام نبی لیگیا جس میں نقدی زیورات مالیت2لاکھ25ہزار، مغل پورہ حیدر علی کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے، تھانہ الپہ کے علاقے بستی مسن محمد اکرام کے بھانہ سے دو بھینسیں مالیت2لاکھ10ہزار، تھانہ دولت گیٹ کے علاقے اعوان پورہ محمد اعجاز کی موٹرسائیکل، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے باغ علی کے زیر تعمیر مکان سے گارڈر،ٹی آر مالیت1لاکھ15ہزار، تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے محمد شریف کیگھر سے سونا مالیت20لاکھ جبکہ صدر شجاعباد کے علاقے حبیب الرحمن کی دوکان سے سامان مالیت23ہزار چوری ہوگئے۔

وارداتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -