کروناکیخلاف جنگ،گندم خریداری مہم میں اہم کردار،وزیراعلی کی طرف سے سید رفاقت علی گیلانی کیلئے تعریفی خط

  کروناکیخلاف جنگ،گندم خریداری مہم میں اہم کردار،وزیراعلی کی طرف سے سید ...

  

لیہ(نمائندہ پاکستان) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے اپنی ٹیم میں ممبران اسمبلی کی حوصلہ

(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

افزائی کے لئے تعریفی خطوط جاری کیے گئے۔اس ضمن میں معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈسٹرکٹ فوکل پرسن انسدادکوروناو گندم خریداری مہم سید رفاقت علی گیلانی کی خدمات کو سراہتے ہوئے وزیراعلی عثمان بزدارکی طرف سے تعریفی خط جاری کیاگیا۔سید رفاقت علی گیلانی کے نام خط میں ان کی خدمات کے اعتراف کے ساتھ مستقبل میں بھی حکومتی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع لیہ میں کورونا صورتحال، گندم خریداری مہم، ہسپتالوں اور دیگر اداروں کے معائنہ کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایات کی گئی۔اس حوالے سے معاون خصوصی سیدرفاقت علی گیلانی نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا اُن پر اظہار اطمینان اور حوصلہ افزائی اس بات کا عملی ثمر ہے کہ وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی کو براہ راست مانیٹرنگ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاوزیرا علی کی حوصلہ افزائی کی اس تھپکی سے ممبران اسمبلی کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیداہوگاجس وہ عوام کی مزید خدمات کریں گے۔سیدرفاقت علی گیلانی نے وزیراعلی پنجاب کے تعریفی خط پر اُن کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت ان کا نصب العین ہے عوامی فلاح و بہبود کے کام وہ کرتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں وہ عملی طورپرخود میدان میں ہے اور کسی بھی مرحلہ پربلاامتیاز اپنے شہریوں کو تنہانہیں چھوڑا جائے گا۔

خط

مزید :

ملتان صفحہ آخر -