ڈیرہ: پٹرول پمپ پرآتشزدگی، پولیس کاجائے وقوعہ کامعائنہ، تحقیقات شروع

  ڈیرہ: پٹرول پمپ پرآتشزدگی، پولیس کاجائے وقوعہ کامعائنہ، تحقیقات شروع

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) ڈیرہ، ملتان روڈ دراہمہ کے علاقہ سرور والی کے قریب نجی پٹرول پمپ پرکھڑے آئل ٹینکرمیں اچانک آگ لگ گئی جس سے آئل ٹینکر جل کر خاکستر ھوگیا آک کے شعلوں نے پورے پمپ(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

کو اپنی لپیٹ میں لے لیااطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں آگ لگنے کی وجہ جلتے سگریٹ کو پھینکنا بتائی گئی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ریسکیو ذرائع کے مطابق انہیں دراہمہ کے علاقہ سے فون کال آئی کہ ملتان روڈ سرور والی سبزی منڈی کے سامنے نجی کمپنی کے پٹرول پمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس،ریسکیو 1122کے فائر فائٹرز اور فائر بریگیڈ کاعملہ بھی موقع پر پہنچ گیا اور فوری طور پر پٹرول پمپ کو کارڈن آف کر دیا اور رات گئے تک ریسکیو کے فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا جبکہ آگ لگنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے پولیس تھانہ دراہمہ نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔

تحقیقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -