آزادی صحافت درجہ بندی، پاکستان کی 3درجے تنزلی،145ویں نمبر پر آگیا

آزادی صحافت درجہ بندی، پاکستان کی 3درجے تنزلی،145ویں نمبر پر آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)میڈیا نگرانی کے عالمی ادارے رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز(آر ایس ایف)نے آزادی صحافت سے متعلق ممالک کی درجہ بندی فہرست جاری کردی ہے۔فہرست میں ناروے، فن لینڈ اور ڈنمارک کو صحافیوں اور صحافت کیلئے بہترین ممالک(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان میں میڈیا کو سینسر شپ کے کڑے معاملات کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث مذکورہ فہرست میں پاکستان اپنے پرانے درجے سے 3 درجے تنزلی کا شکار ہوگیا۔ پاکستان 3درجے تنزلی کے بعد 145نمبر پر آگیاہے۔رپورٹ میں بعض ممالک اپنی سابق سطح سے بھی کم درجے اور کچھ اب بھی بدترین حالات میں گھرے ہوئے نظر آرہے ہیں۔180ممالک میں شمالی کوریا، ترکمانستان اور ایریٹیریا صحافت کیلئے بدترین ملک قرار دئیے گئے ہیں۔انڈیکس میں بھارت 142ویں نمبر سعودی عرب 170ویں نمبر اور ایران 173ویں نمبر پر موجود ہے۔
صحافت