علامہ اقبالؒ نے مسلمانوں کو جینے کا شعور دیا،مسعود صدیقی

علامہ اقبالؒ نے مسلمانوں کو جینے کا شعور دیا،مسعود صدیقی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاہے کہ مفکر پاکستان،حکیم الامت حضرت علامہ اقبال ؒ نے امت مسلمہ علامہ اقبال ؒ نے مسلمانوں کو اپنا آپ کو پہچاننے کی سوچ اور جینے کا شعور دیا۔ شاعر مشرق علامہ اقبال ؒ کے 82ویں یوم وفات پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اقبال ؒ کی فکر پوری قوم کی حکیمانہ رہنمائی کاذریعہ ہے،آپ ؒ کے نظریات اور افکار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمد صدیقی نے دعا کرائی۔اس موقع پر مرکزی رہنما صاحبزادہ پیر شبیراحمد صدیقی، پیر الطاف حسین نقشبندی، پیر لیاقت علی نقشبندی، پیر محمد ناصر گل، پیر جنید احمد نقشبندی، پیر رفاقت علی نقشبندی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -