پیپلز پارٹی کی طرف سے صحافیو ں میں سیفٹی کٹس تقسیم

  پیپلز پارٹی کی طرف سے صحافیو ں میں سیفٹی کٹس تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نمائندہ خصوصی) پپلزپارٹی گلف مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پبلک ریلیشن چوہدری سجاد نذیر کی جانب سے پیپلز پارٹی کے بیٹ رپورٹرز کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی کٹس تقسیم کی گئیں۔پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر قمرالزمان بھٹی،جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور پی یو جے کے ممبر ایگزیکٹو شہزاد ملک نے حفاظتی کٹس وصول کیں۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما حافظ محی الدین، رانا محمد اکرم‘ عاقب سرور‘ سید عاطر علی شاہ‘ نائب صدر قذافی بٹ۔ سینئر جوائنٹ سیکرٹری عطیہ زیدی، جمال احمد اور ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ بھی موجود تھے۔ چودھری سجاد نذیر کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین بلاول کی ہدایت پر حفاظتی کٹس تقسیم کر رہے ہیں۔


پیپلز پارٹی اس مشکل گھڑی میں پورہ قوم اور میڈیا ورکرز کے ساتھ ہے۔ہم سمجھتے ہیں میڈیا کے ساتھی کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن فورس کا حصہ ہے۔پارٹی میڈیا کی ہر جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے۔۔انہوں نے مزید کہ شہریوں میں ستی روٹی تندور بھی شروع کر رہے ہیں۔ جہاں۔مزدورں اور غریب لوگوں کو ستی روٹی اور کھانا ملے گا۔