ڈاکٹر اور نرسز کی خدمات قابل تحسین ہیں،اعجاز چودھری

ڈاکٹر اور نرسز کی خدمات قابل تحسین ہیں،اعجاز چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ کرونا کے متاثرہ مریضوں کا علاج معالجہ کرنے والے ڈاکٹر ز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف خراج تحسین کے مستحق ہیں، قوم ان ہیرو ز کو سلام پیش کرتی ہے،مشکل کی اس گھڑی میں اپنی خدمات سرانجام دینے والوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی، این اے 133 میں قائم امدادی سنٹرپر آنے والے مستحقین کو کھانا، سینیٹائز ر اور ماسک فراہم کیئے جا رہے ہیں۔

، آج سے مساجد میں سپرے کا عمل شروع کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار اعجازاحمدچوہدری نے ٹاؤن شپ میں امدادی مرکز کے دورہ اور چیئرمین وومن ڈویلپمنٹ تنزیلہ عمران کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن میں بادامی باغ مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین ملک وقار کے اعزاز میں دیئے گئے اعشایئے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر صدر شمالی لاہور غلام محی الدین دیوان، فاروق خان،آفتاب افگن، سردار شبیر، روبینہ شاہین اور کومل صابر بھی موجود تھیں، اعجازاحمدچوہدری کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی حکومت دن رات عوام کی خدمت کرنے میں کوشاں ہے، بارہ ہزارروہے مستحق افراد ملنے سے ان کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی،کرونا کی جنگ عوام سے ملکر جیتیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -