عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے 28منافع خور گرفتار: 4کو جیل بھیج دیا گیا

  عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے 28منافع خور گرفتار: 4کو جیل بھیج دیا گیا

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 323 مقامات کو چیک کیا گیا،53 مقامات پر خلاف ورزی پائی گئی، 32 ہزار 500 روپے کے جرمانے کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ24 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا اور28 افراد کو حراست میں لیا گیا اور04 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیاہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام بھی ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -