احسا س پروگرام،8842افراد میں 10کروڑ89لاکھ تقسیم

احسا س پروگرام،8842افراد میں 10کروڑ89لاکھ تقسیم

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے احساس کفالت سنٹرز پر رقم ادائیگی کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ گذشتہ روز 31 سنٹرز سے 8842 افراد کو 12 ہزار فی کس کے حساب سے 10 کروڑ، 89 لاکھ 35 ہزار روپے کی ادائیگی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ دس دنوں میں مجموعی طور پر 93411 افراد کو 1 ارب 13 کروڑ 91 لاکھ 53 ہزار روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ31 سنٹرز اور ان کے 145 کیش کاؤنٹرز پر بھر پور انتظامات کیے گئے ہیں اورتمام سنٹرز پر کورونا کے حوالے سے انتظامات کیے گئے ہیں۔

ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام کے ساتھ 8171 سے مسیج آنے والوں کو بھی رقم کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -