احساس سنٹر پرخاتون سے غلط بیانی کرنے والے ایجنٹ کے خلاف مقدمہ

احساس سنٹر پرخاتون سے غلط بیانی کرنے والے ایجنٹ کے خلاف مقدمہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پنگالی ڈیری برکی روڈ لاہور کے احساس کیمپ میں رقم نہ دینے پر کارروائی کرتے ہوئے ایجنٹ فہیم اسلم کے خلاف مقدمہ درج کرا دیااور خاتون کو ادائیگی کرا دی۔بتایا گیا ہے کہمحمد فہیم اسلم نامی ایجنٹ نے اقبال بانو کو رقم کی ادائیگی نہ کی اورانگوٹھا سیکننگ کے بعد ایجنٹ نے رقم ملتان روڈ سنٹر سے ملنے کی غلط بیانی کی۔

اقبال بانو 19 اپریل 2020 کو ملتان روڈ سنٹر گئیں اور انہیں بتایا گیا کہ رقم 12 اپریل 2020 کو نکلوائی جا چکی تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -