آئی پی پی کمپنیوں کے ہمدردوں کا گھیراؤ کیا جائے،جواد احمد

آئی پی پی کمپنیوں کے ہمدردوں کا گھیراؤ کیا جائے،جواد احمد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جوادحمد کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کمپنیوں اور ان کے ہمدردوں کا گھیراؤ وقت کی ضرورت ہے کیونکہ بیوروکریٹس،سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کی ملی بھگت نے 90ء کی دھائی کے بعد بجلی کے نئے منصوبے لگنے نہیں دیے اور پرائیویٹ سیکٹر کو بجلی بنانے کی اجازت دی جس نے 57ارب کی سرمایہ کاری کرکے 207ارب کا منافع کمایا۔

اور نتیجہ میں عوام کو مہنگی بجلی ملی ان مہنگے معاہدوں کی وجہ سے عوام شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں،دنیا کی سب سے مہنگی بجلی پاکستان میں بن رہی ہے جسے ہم 12سینٹ کے ریٹ پر خریدتے ہیں جبکہ بنگلہ دیش میں اس کا ریٹ 6.8سینٹ ہے ان کمپنیوں کا فرانزنک آڈٹ ضرور ہونا چاہیے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی رہنماؤں اور ورکرز سے بزریعہ ویڈیو لنک اپنی گفتگو میں کیا اس موقع پر انکا مزید کہناتھا کہ ٹائیگر فورس سے وزیراعظم اپنے ممبران کے حلقے مضبوط کررہے ہیں،حکومت کی اصل مستحقین تک رسائی ہی نہیں،امداد صرف ان لوگوں کو دی جارہی ہے جو حکومت کے پاس رجسٹرڈ ہیں،دیہاڑی دار مزدور،ریڑھی ٹھیلے اور چھابڑی والے اور غریب کسان حکومت کی طرف حسرت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں مگر حکومتی اداروں کو ان کا کوئی احساس نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -